عمران خان کو تین وزراء کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو دووفاقی اور ایک صوبائی وزیر کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں ، جس پر عمران خان نے فوری طور پر تحقیقاتی اداروں کو انکوائری کا حکم جاری کردیا ، مزیر براں تمام وزراء کے اکاونٹس بھی چیک کرنے کا حکم دیا ، تحقیقاتی ادارے کو پندرہ روز کے اندر تمام تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا، گزشتہ دنوں خبر موصول ہوئی تھی کہ وزیراعظم اپنی کابینہ میں خاطر خواہ تبدیلی کریں گے،ترجمان وزیراعظم نے اس خبر کی تردید کردی ہے،